ایک نیوز نیوز: بےروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، وفاقی اداروں کی 3 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی،جس کیلئے علیحدہ علیحدہ این او سی بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کے لئےاچھی خبر آگئی،وفاقی اداروں کی 3 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی 700 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
جی ایچ کیو کی 310 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان پوسٹ میں گریڈ 7 تک 2246 آسامیوں خالی ہیں جن پر بھرتیاں کی جائیں گی،وزارت دفاع کے ماتحت محکمہ میں 383 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری،نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی 9 آسامیاں،ڈی آئی جی جنگلات کی گریڈ 19 کی آسامی پر بھرتی ہوگی،بھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی و باضابطہ قواعدو ضوابط ہو گی۔