شرمیلا فاروقی کی سوئمنگ پول میں نہانے کی تصاویر سامنے آگئیں   

Jul 27, 2022 | 16:28 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماءشرمیلا فاروقی ان دنوں اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز مالدیپ کے ایک خوبصورت جزیرے پر لگژری ہوٹل میں کھانے اور سوئمنگ پول میں پیراکی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے اس زیرآب ریسٹورنٹ کو پہلی بار دیکھنے کے بعد اس کی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جن کے متعلق شرمیلا فاروقی نے قبل ازیں بتا رکھا تھا کہ وہ اس ہوٹل کو دیکھنے کی بہت خواہش مند ہیں۔ انہی چھٹیوں کے دوران شرمیلا فاروقی نے اپنی سالگرہ بھی مالدیپ میں ہی منائی۔

اپنی ایک تصویر میں شرمیلا فاروقی سوئمنگ پول میں ہوتی ہیں اور ان کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہوتا ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں وہ لکھتی ہیں کہ ”سالگرہ کی صبحیں اس طرح کی ہوتی ہیں۔ الحمد اللہ۔“اس تصویر پر کمنٹس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے خاتون سیاستدان کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں