ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ پہلے پڑھ لیں کہ گورنر راج لگتا کیسے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جسکی نظیر پاکستان میں کم ملتی ہے، گورنر راج لگانے جیسی باتیں شرمناک ہیں انکو چاہیئے پہلے رولز پڑھ لیں۔پنجاب حکومت کے پاس آپشن موجود ہے کہ راناثنا اللہ کو داخلے سے روکے، رانا ثنا اللہ پڑھ لیں کہ گورنر راج کن حالات میں لگایا جا سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اب ن لیگ نہیں رہی،اسے ناراض لیگ بننا ہے،وفاقی حکومت وینٹیلیٹر پر ہے۔ ہم جس وقت سوئچ آف کریں گے اس کا خاتمہ ہو جائیگا،کور کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہےکہ اسلام آباد میں تبدیلی کیسے لانی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیاسی بحران تو ختم نہیں ہوا وہ تو الیکشن سے ہی ختم ہوگا۔