ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلطی اوراس کی تصحیح دونوں لاڈلے کے حق میں کی گئیں۔
لیگی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اورغلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں۔ کیسے جواز پیش کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کا۔
غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے! یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟ pic.twitter.com/YH7QbtewcM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2022
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل اورانصاف ہے۔ یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب۔