پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو بڑے خطرے سے بچا لیا

Jul 27, 2022 | 14:03 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

 محمد عاطف بھٹی: لاہور ہربنس پورہ میں جعلی بوتلیں بنانیوالے یونٹ پر پنجاب فوڈاتھارٹی نے چھاپہ مار کر 3 مشینیں،3 سلنڈرز،2 ہزار خالی ڈھکن،1200 بوتلیں،1200 لیٹر تیار محلول اور دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔

 تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں جعلی بوتلیں بنانیوالے یونٹ پر پنجاب فوڈاتھارٹی نے چھاپہ مار کر 3مشینیں،3سلنڈرز،2ہزارخالی ڈھکن،1200بوتلیں،1200لیٹر تیار محلول اور دیگر اشیاء ضبط کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

 شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی،کھلے رنگوں اور مضر صحت کیمیکلزسے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں، یونٹ میں تیار مضرصحت بوتلوں پر معروف برانڈز کی اصل جیسی نقلی لیبلنگ پائی گئی،معروف ملٹی نیشنل بیوریجز کی زیادہ مانگ والے مختلف فلیورز کی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں۔

 شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مزید کہا کہ غیر معیاری مشروبات کا استعمال انسانی جسم میں متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے،جعلی اشیائے خورونوش تیار کرنیوالے عناصر کیخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ گردونواح میں واقع جعلی اشیاء بنانیوالے یونٹس کی اطلاع پنجاب فوڈاتھارٹی کو دیں۔

صحت دشمن مافیا کیخلاف شکایات پنجاب فوڈاتھارٹی ٹال فری نمبر080080500،فیس بک پیج  یا ویب سائٹ پر درج کروائی جا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں