پنجاب میں گورنر راج؟

Jul 27, 2022 | 13:25 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام کرنا شروع کردیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ کو وصول ہو گئی ہے اور میں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ اگر مجھ پرپنجاب داخلے پر پابندی لگائی گئی تو یہ کافی جواز ہو گا ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،عدلیہ کا احترام معاشرے کے ہر فرد کیلئے ضروری  ہے،حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے تھے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے،عدلیہ کےاختیارات کی کمی کی بات کوئی بھی نہیں کررہا۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت کا اپنا کردار ہوتا ہے،کرپشن کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے،نیب میں کوئی مقدمہ حکومت کے کہنے پر نہیں بنے گا، اتحادی جماعتوں کے مشورے سے حکو مت سنبھالی ہے،اب ملک دیوالیہ پن کے خطرے سے نکل چکا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کسی نے بھی وفاق پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو اسے روکا جائے گا، نواز شریف وطن واپس آئینگے اور انتخابی مہم چلائیں گے،پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے کو اختیار نہیں دینگے کہ وہ آئین میں ترمیم کرے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بینچ فکسنگ اور بعض جگہ کہا گیا بینچ فکسر بھی ایک جرم ہے،بدقسمتی سے کچھ معاملات ایسے ہیں جو ایسی گفتگو میں وزن اور جواز پیدا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں