اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: Supreme Court of Paksitan
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ نے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پراعتراضات ختم کردئیے۔

 سپریم کورٹ  کے جسٹس سجاد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین   عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پراعتراضات عائد کئے تھے۔

عمران خان نے آئندہ  انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔