بھارت کاجنگی جنون، ایل او سی پر فوجیوں کو ڈرون ، کاربائن بلٹ پروف جیکٹیں ملیں گی

indian army will be delivered bullet proof jackets carbine & armored drone
کیپشن: indian army will be delivered bullet proof jackets carbine & armored drone
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: بھارت کا جنگی جنون جاری ، بھارتی وزارت دفاع نے مسلح ڈرون، کاربائن اور بلٹ پروف جیکٹس سمیت دفاعی افواج کے لیے 28,732 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری  دیدی۔ 

 بھارتی وزارت دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کی میٹنگ نے دشمن کے اسنائپرز کے خطرے اور قریبی جنگی کارروائیوں میں انسداد بغاوت کی کارروائیوں کے خلاف سیکورٹی میں اضافہ کے پیش نظر ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے لیے بلٹ پروف جیکٹس کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ہائبرڈ جنگ کی تیاری کے لیے 28,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی دفاعی خریداری کو منظوری دی ہے۔ اس کے تحت فوج سوارم ڈرون، کاربائن اور بلٹ پروف جیکٹس خریدے گی۔ خریداری ملکی دفاعی صنعت سے کی جائے گی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈی اے سی نے لداخ میں پچھلے دو سالوں سے جاری کشیدگی کے درمیان اس خریداری کو منظوری دی ہے۔ چار لاکھ کلوز کوارٹر کمبیٹ کاربائن خریدی جائیں گی۔ ان کے ذریعے فوج کو روایتی اور ہائبرڈ جنگ میں مضبوط کیا جائے گا۔ جبکہ ایل او سی پر تعینات تمام بھارتی فوجیوں کوبلٹ پروف جیکٹس فراہم کی جائیں جو بھارت ساختہ ہوں گی اور معیاری بی آئی ایس 6 سطح کا تحفظ فراہم کریں گی۔