آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک

Jul 27, 2022 | 13:00 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات بھارت کی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں پیش آئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کی جنوبی ریاستوں میں مزید گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ریاست بہار میں پیش آئے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ نے عوام سے انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مرنے والوں کے ورثا کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 افراد کی اموات ہوتی ہیں اور اس کی بڑی وجہ شہریوں کا کھلے علاقوں میں کام کرنا ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں اپریل 2020 سے لے کر مارچ 2021 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 34 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں