اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمان ہو رہے ہیں: شیخ رشید

اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمان ہو رہے ہیں: شیخ رشید
کیپشن: SHAIKH RASHEED TWEET
سورس: PIC BY BBC NEWS

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں جے یو آئی کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ 2  واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کردی جبکہ  گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے،آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔