نجیب نائچ : مسلسل بارش کے باعث موسمی خرابی نے ایرلاینز کا شیڈول شدید متاثر کردیا ۔ درجنوں پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی ایرپورٹ سے آنے اور جانے والی مجموعی طور 46 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔محکمہ شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو، تربت جانے والی پرواز ،ایربلو کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PA- 204 ،ایرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF-121 منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ اسی طرح ایرسیال کی اسلام آباد سے کراچی ایرپورٹ آنے والی پرواز PF-122 ۔کراچی سے امارات ایرلاین کی دبئی جانے والی پرواز EK-605،سعودی ایرلاین کی کراچی جدہ کی دو طرفہ پرواز SV-700 اور SV-701 بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔
سعودی ایر کی کراچی ریاض کے درمیان دوطرفہ پرواز SV 708 اور SV 709 ،ایرسیال کی کراچی سے پشاور کی پرواز PF-151 ،پی آئی اے کی کراچی سے ملتان کی پرواز PK-578 بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔
محکمہ شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK302 سات گھنٹے تاخیر سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی۔ سیرین ایر کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ER502 آدھا گھنٹہ تاخیر سے دوپہر 12:50 بجے شیڈول کی گئی ہے۔سیرین ایر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ER522 ۔پی آئی اے کی کراچی سے گوادر کی پرواز PK503 ۔پی آئی اے کی کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی پرواز یں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔ایران ایر، تھائی ایر کی بھی آنے اور جانے والی آج کی پروازوں کو منسوخ کیا گیاہے۔