دعا زہرا کراچی کی عدالت میں پیش،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Jul 27, 2022 | 12:17 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

 ایک نیوز نیوز: دعا زہرا کو کراچی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے دعا زہرا کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش  کرنے سے روک دیا اور کہا جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی پیش کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

پولیس حکام نے دعا زہرا کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ہمارا آج بچی کو پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ماحول ٹھیک ہے، اب جب تک عدالت حکم نہ دے دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ دعا زہرا کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش نہ کیا جائے، جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی پیش کرنے کے احکامات جاری کریں گے، دعا سے ملاقات کی درخواست جب آئے گی تو اس وقت دیکھا جائے گا۔

وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ہم اس بات کی مخالفت کرتے ہیں کہ بچی کو وکیل کرنے دیا جائے، بچی سے جب پہلے لاہور میں ملاقات کرائی گئی ان گنت وکالت نامے سائن کرائے گئے۔

وکیل نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جسٹس اقبال کلہوڑو پر الزامات لگائے ہیں، کہا جا رہا ہے اپنے مائی باپ کو خوش کیا جا رہا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ میڈیا کو دور رکھا جائے۔ اس موقع پر دعا زہرہ نے کہا کہ وہ کچھ کہنا چاہتی ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ وہ ابھی انہیں نہیں سن رہے۔ یادرہے دعا زہرہ کا آج دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جانا تھا۔

ھا

مزیدخبریں