ایک نیوز نیوز: چوہدری پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ کئی اہم تقررے اور تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر فیصلہ چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں آنے کے بعد رات گئے صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے سے حلف لیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ارسال کر دیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے دفتر کا چارج فوری طور پرچھوڑ دیا، پنجاب حکومت نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تعینات کرے گی، شہزاد شوکت کو 31 مئی کو حمزہ شہباز حکومت نے تعینات کیا تھا۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہورسمیت4اہم افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا۔