پاکستان عالمی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے میں ناکام

pcb fail to get any event
کیپشن: pcb fail to get any event
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان 2024 سے 2026 کے دوران ہونے عالمی  ویمنزکرکٹ کے ایونٹس کی میزبانی پانے میں ناکام رہا،2024سے2026 تک عالمی ایونٹس بنگلہ دیش، بھارت، انگلینڈ اور سری لنکا میں کھیلے جائیںگے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہربرمنگھم میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔  ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا جبکہ 2025 کے میگا ولڈکپ کی میزبانی بھارت کرے گا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔ ویمنز ٹی 20 چیمپئن شپ سری لنکا میں کروانے پر غور کیا گیا ہے۔ اگر سری لنکا ویمن ٹیم 2026 میں ہونے والی چیمئن ٹرافی میں کوالیفائی نا کر سکا تو اس سے میزبانی بھی واپس لے لی جائے گی۔   

ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں کھیلا جانے گا۔  آئی سی سی کی منثوری کے بعد شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔