کراچی :بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی،ریڈالرٹ جاری

کراچی :بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی،ریڈالرٹ جاری
کراچی :بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی،ریڈالرٹ جاری
کراچی :بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی،ریڈالرٹ جاری
کراچی :بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی،ریڈالرٹ جاری

 ایک نیوز نیوز: کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری، جبکہ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

 کراچی کے علاقے ملیر ،ماڈل کالونی،ائیر پورٹ کے اطراف،شارع فیصل،صدر ،کورنگی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے  شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن میں گھرکا پلستر گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خیرپور میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جبکہ اس دوران  بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی،لاڑکانہ میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

جہاں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں مشکلات بھی جنم لے رہی ہیں، بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں دشواری کا سامنا رہا اور مقدار بھی کم ہوگئی ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضا فہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔