چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے بڑی خبر سنا دی

Jul 27, 2022 | 10:37 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے، مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اگلا سیاسی ہدف بتا دیا۔

 مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللّٰہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہوگیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

مونس الہٰی نے کہا ہے کہ انشاءاللّٰہ عمران خان کو واپس وزیرِاعظم کی کرسی پر لے کرآئیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویزالہٰی نے گزشتہ شب ایوانِ صدر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا ہے،اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرویز الہٰی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں فواد چوہدری، پرویز خٹک، مونس الہٰی اور دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں