حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،بجلی مزید مہنگی

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،بجلی مزید مہنگی
کیپشن: electricity pirce increase
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں آج سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

 وفاقی وزير خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، صرف تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس عالمی منڈی میں تقریباً ناپید ہوچکی ہے، تین ماہ مشکل ہیں۔ نومبر کے بعد کمی آجائے گی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ جو کچھ ہوچکا، وہ ہمارا اختیار نہیں، تین چار برس کی قیمت ہمیں دینی پڑ رہی ہے۔