پہلا نشان حیدر پانیوالے کیپٹن محمد سرورکا 74 واں یوم شہادت

پہلا نشان حیدر پانیوالے کیپٹن محمد سرورکا 74 واں یوم شہادت
کیپشن: 74th Martyrdom Day of Captain Muhammad Sarwar
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: پہلے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے کیپٹن محمد سرورکا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

 قوم کے عظیم سپوت نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں جام شہادت نوش کیا، شہید نے مادر وطن کے دفاع میں کمال بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا۔ یوم شہادت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کشمیر کی وادیاں آج بھی کیپٹن محمد سرور کی شجاعت اور جوانمردی کی گواہ ہیں کہ کس طرح کیپٹن محمد سرور اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑے تھے۔

کیپٹن محمد سرور نے دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر اسے بتایا کہ اس زمین کے لیے وہ خون بہا بھی سکتا ہے اور دشمن کو گرا بھی سکتا ہے۔

شہید کیپٹن محمد سرور راولپنڈی کے گاؤں سنگھوری میں 10 نومبر 1910 کو پیدا ہوئے، کیپٹن محمد سرور کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے تھا، آپ کے والد محمد حیات خان بھی فوج میں تھے۔

کیپٹن محمد سرور شہید نے اپنی ابتدائی تعلیم فیصل آباد کے گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول طارق آباد سے حاصل کی۔