چمن: سیلاب کے باعث کیچ کور ندی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا

چمن: سیلاب کے باعث کیچ کور ندی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا
کیپشن: Chaman Due to floods
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث کیچ کور ندی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث مکران زون کی قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرین کو امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں جبکہ تربت مکران کے متاثرہ علاقوں سے 50 ہزار افراد کی منتقلی تیزی سے جاری ہے۔