ایک نیوز نیوز: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کرونا میں مبتلا4 مریض انتقال کرگئے جب کہ اب بھی 191مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرونا مثبت کیسز کی شرح2 فیصد سے زائد تھی۔