تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے یہ کارنامہ 19 برس 4 مہینے اور 16 دن کی عمر میں کیا، سیکنڈ ائیر کے طالب علم شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین چوٹی آج سر کی۔ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے 10ویں پاکستانی ہیں۔
شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بیٹے کی خیریت سے واپسی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والا کم عمر ترین کوہ پیما بنا، یہ فیملی کے لیے ہی نہیں پورے پاکستان کے لیے فخرکی بات ہے۔
یاد رہے شہروز کاشف نے 11 مئی 2021 کو دنیا کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کی تھی۔جبکہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، اس کے علاوہ شہروز 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔