وزیر اعلیٰ پنجاب کا ناقص کارکردگی پر ایم ایس سروسز ہسپتال کو ہٹانے کاحکم

Jul 27, 2021 | 14:36 PM

admin
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ناقص کارکردگی پر سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد کو فوری طور پر برطرف کرنے کاحکم دے دیا۔

ایک نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ ایکشن سیکرٹری صحت محمد عامر جان کے سروسز ہسپتال کے دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر زاہد کی ناقص کارکردگی میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد لیا۔

سیکرٹری صحت نے ڈاکٹر زاہد کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹا دیا۔ محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


مزیدخبریں