وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی رپورٹ جاری کردی
کیپشن: The Ministry of Finance has released the economic report for the first half of the year

ایک نیوز:  رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں معاشی بہتری کے آثار،  وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی رپورٹ جاری کردی ۔  

رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ، روپے کی قدر میں استحکام رہا، سرمایہ کاری میں کمی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی، ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا،  برآمدات میں 9.8 فیصد اور درآمدات 14.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں 11.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،  ایف بی آر محصولات میں 35.1 فیصد کا اضافہ ہوا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 32.5 فیصد کی کمی ہوئی، نان ٹیکس آمدنی میں پانچ ماہ 94.5 فیصد اضافہ ہوا، زرعی شعبے کو قرض میں پانچ ماہ میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔  

  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6ماہ میں 3.81 فیصد کی کمی ہوئی۔