صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی منظوری  دیدی 

صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی منظوری  دیدی 
کیپشن: The President approved 12 additional judges of the Sindh High Court

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری  کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے صدر کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز کو ایک سالہ مدت کیلئے  تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کے تقرر کی مدت حلف لینے کے دن سے شروع ہوگی۔

نئے ایڈیشنل ججز میں میران محمد شاہ، تسنیم سلطانہ، ریاضت علی سحر شامل محمد حسن، خالد حسین شاہانی، عبدالحمید بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جان علی جونیجو، نثار احمد، علی حیدر، محمد عثمان علی، جعفر رضا بھی تعینات ہونے والے نئے ایڈیشنل ججز میں شامل ہیں۔