بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور نے بڑا ٹاسک سونپ دیا  

Jan 27, 2025 | 20:50 PM

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے ملنے آج وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، ملاقات کانفرنس روم میں کروائی، خصوصی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی   اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی آج خصوصی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو ہوئی، جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر بات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور گورننس کے مسائل پر بھی بات ہوئی، خیبر پختونخواہ میں پارٹی صدارت  کیلئے  جنید اکبر کی تقرری پر بھی بات ہوئی۔

جیل ذرائع  کے مطابق خیبر پختونخوا میں تنظیم کی تشکیل نو کے بارے بھی گفتگو ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈا پور واپس روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں