9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت خارج

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت خارج
کیپشن: PTI founder plea dismissed in May 9 GHQ attack case

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ 

انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے درخواسے پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

اس پرپبلک پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے مؤقف اپنایاکہ ملزم کےخلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں اور جی ایچ کیوحملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے۔

انہوں نے دلائل میں کہا کہ 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنتی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔

اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے دو پی ٹی آئی رہنماؤں اجمل صابر اورسہیل عرفان عباسی کی درخواست بریت خارج کی تھی۔