سونا مزید سستا ہوگیا،حیران کن قیمت کیا ؟ 

سونا مزید سستا ہوگیا،حیران کن قیمت کیا ؟ 
کیپشن: Gold has become cheaper, what is the surprising price?

ایک نیوز: سونے کی قیمت میں 300روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق سونے کی نئی قیمت 300روپے کمی کے بعد 2لاکھ 89ہزار 100روپے فی تولہ ہوگئی، 10گرام سونا 257روپے سستا ہوا، جس کے بعد10 گرام سونا 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے  کا ہوگیا۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 2ہزار 767 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی قیمت میں 14روپے کی  کمی ہوئی ، جس کے بعد چاندی کی  نئی قیمت  3ہزار 395روپے  فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن سونا 200روپے سستا ہوا تھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 89ہزار 400روپے فی تولہ ہوگئی تھی ۔