ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رحجان رہا، آئل سیکٹر کے نتائج توقع سے کم آنے اور رول اوور ویک ہونے کے باعث مارکیٹ گراؤٹ سے دوچار رہی ،کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا ،جبکہ اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی سطح گنوا دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 360 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار 520پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مارکیٹ میں دن بھر 25 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ شیئر کا کاروبار ہوا ، 97 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 298 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115،596 ریکارڈ ہوئی ،مارکیٹ کی کم ترین سطح 113،482 رہی ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 8پیسے مہنگا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 75پیسے سے بڑھ کر 278روپے83پیسے پر بند ہوا۔