گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا 

گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا 
کیپشن: Governor State Bank announced the monetary policy

ایک نیوز: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کر رہے ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ، گورنر سٹیٹ بینک نے شرح سود میں100بیس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا ہے، شرح سودایک فیصد کمی سے12فیصد ہوگی،پہلے شرح سود 13 فیصد تھی۔    

اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جمیل احمد کا کہنا تھا کہ  شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد کر دی گئی، ہمارے افراطِ زر اور کرنٹ اکاؤنٹ کے مسائل تھے، دونوں میں کافی بہتری آئی ہے،افراطِ زر گزشتہ کچھ ماہ میں کافی نیچے آیا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ  افراطِ زر مئی 2023ء کی 38 فیصد سے کم ہوکر دسمبر 2024ء میں 4.1 فیصد تک آگئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی میں سرپلس ریکارڈ ہوا ہے،دسمبر تک زرمبادلہ ذخائر میں توقعات سے زائد اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کی پیش گوئیاں سے بھی بہتر صورتحال رہی۔