190ملین پاؤنڈ ریفرنس :سزا کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیلیں دائر 

190ملین پاؤنڈ ریفرنس :سزا کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیلیں دائر 
کیپشن: 190 million pound reference: Appeals filed in Islamabad High Court against the sentence

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیجانب سے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں گئیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں،اپیل میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
 اپیل میں وکیل کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے،این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ،استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کیاجائے۔