ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا 

ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا 
کیپشن: Trump has imposed a 25% tariff on Colombian productsTrump has imposed a 25% tariff on Colombian products

ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا ۔
کولمبیاکی تمام اشیا پرہنگامی ٹیرف فوری طور پرلاگوکردیا گیا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اسے مزید 25 فیصد ٹیرف بڑھا کر50فیصد کردیا جائے گا۔
 کولمبین صدر نے امریکا سے تارکین وطن لے کرآنےوالی 2فوجی پروازوں کوواپس کردیاتھا ،صدر کولمبیاکا کہنا تھا کہ امریکا تارکین وطن کےساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کرسکتا۔  

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیاں لگا رہے ہیں جبکہ کولمبیا پر جلد مالیاتی پابندیاں بھی عائد کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کے سامان پر ہنگامی طور پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر رہے ہیں اور ایک ہفتے میں ٹیرف  50فیصد تک بڑھا دیں گے، کولمبیا نے تارکین وطن کو واپس کر کے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔