ایک نیوز: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت3ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے آئینی ترمیم پر جواب مانگ لیا، مقدمے کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری، آئینی ترمیم کیس میں فل کورٹ تشکیل کی درخواستوں پر نوٹس جاری ،عدالت نے آئینی ترمیم کیخلاف مرکزی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کر دیے ۔
درخواست گزاروں کا26ویں آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا ،وکلاء کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے۔
جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ آپکےخواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا، آئینی بینچ میں ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کرتا ہے، جوڈیشل کمیشن نے جن ججز کو آئینی بینچ کیلئےنامزد کیا وہ سب اس بینچ کا حصہ ہیں،ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کرتا ہے جبکہ کیسز3رکنی کمیٹی فکس کرتی ہے،اس کمیٹی کےسربراہ جسٹس امین الدین ہیں،کمیٹی میں جسٹس محمدعلی مظہراورمیں شامل ہوں۔
سپریم کورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت3ہفتوں تک ملتوی
Jan 27, 2025 | 11:42 AM