ویب ڈیسک:معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر چاہت فتح علی خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اپنی نئی ویڈیو میں متھیرا کا کہنا ہے کہ انکی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا انکی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے، انہوں نے کہا کہ یہ وائرل ویڈیو انکے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کیجانب سے عجیب اینگل رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت فتح علی نے انکے اعتماد کا خیال نہیں رکھا،بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے کوئی بھی باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرتا۔
اداکارہ نے مزید کہنا تھا کہ چاہت فتح علی نے ویڈیو ہٹانے کا کہا ہے ،لوگ شہرت کیلئےایسی حرکات کرتے ہیں جو کہ بہت افسوسناک ہے۔

کیپشن: Mathira scolded Fateh Ali for uploading an immoral video