ملک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: How will the weather be in the country? The Meteorological Department has predicted

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی متوقع ہے۔ 
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،کے پی کے میں بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔

مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے وقت موسم شدید سرد ہوگا، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑ سکتی ہے، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔ 
سندھ میں صوبے کے تمام اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، بلوچستان میں بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد اور خشک موسم کی توقع ہے۔
 کشمیر میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں سرد اور خشک موسم جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔