سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا

Jan 27, 2025 | 09:45 AM

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا ، سپریم کورٹ نےایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز نوٹس واپس لےلیا ۔
سپریم کورٹ نےفل کورٹ بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوبھجوا دیا، پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ جوڈیشل آرڈر کے بعد کیس واپس لےسکے،جسٹس منصور علی شاہ نےمحفوظ کیاگیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل آرڈرکوانتظامی آرڈرختم نہیں کر سکتا، ایڈیشنل رجسٹرارکیخلاف توہین عدالت کےکوئی شواہد نہیں آئے، ایڈیشنل رجسٹرار کی مقدمہ سماعت کیلئےمقرر نہ کرنے میں کوئی بد نیتی نہیں، ایڈیشنل رجسٹرارکی کیس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔    

مزیدخبریں