ایک نیوز: یو ٹیوب نے پریمیئم صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروادئیے،اب صارفین 256kbps پر میوزک ویڈیوز کی آڈیو سٹریمنگ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ ویڈیو پلے بیک سپیڈ 4x تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
جمپ آہیڈ فیچر جو پہلے صرف موبائل ایپ تک محدود تھا، اب ویب ورژن پر بھی دستیاب ہے تاکہ صارفین ویڈیوز کے بہترین حصے دیکھ سکیں۔
آئی فون صارفین کے لیے شارٹس کے پکچر ان پکچر فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے،سمارٹ ڈاؤن لوڈز کے ذریعے شارٹس ویڈیوز کو آف لائن بھی دیکھا جاسکتا ہے،یوٹیوب نے یہ اقدامات ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے ہیں۔
یوٹیوب کے پریمیئم صارفین کیلئےکئی نئے فیچرز متعارف ویڈیو پلے بیک سپیڈ4xتک بڑھائی جاسکتی ہےجمپ آہیڈ فیچر اب ویب ورژن پر بھی دستیاب ہو گا۔

کیپشن: YouTube has introduced new features for premium users