ایک نیوز: اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کرنے کا مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے، ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فلسطینی اپنی زمین پر موجود رہیں ، حماس نے بھی ٹرمپ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ۔
حماس رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ فلسطینی ایسی کوئی پیشکش یا حل کبھی قبول نہیں کریں گے، غزہ کی تعمیرنو کی آڑ میں اچھی نیت سے بھی کی جانیوالی ایسی کوئی تجویز قابل قبول نہیں ۔
دوسری جانب عرب میڈیاکا کہنا ہے کہ اسرائیلی مغوی اربیل یہود کی رہائی کیلئےمعاہدہ طے پاگیاہے، اربیل یہود کویرغمالی قیدیوں کے اگلے تبادلے سے پہلے رہا کردیاجائے گا،30فلسطینیوں کےبدلے اربیل یہود کورہا کیے جانے کاامکان ہے۔

کیپشن: Jordan rejects Trump's plan to expel Palestinians from Gaza