مارنہیں پیار،دعوئوں کی حد تک،نارووال میں سکول ٹیچرکاطلبہ پر بدترین تشدد

مارنہیں پیار،دعوئوں کی حد تک،نارووال میں سکول ٹیچرکاطلبہ پر بدترین تشدد
کیپشن: Mar Nahin Pyar, to the extent of the claims, the worst violence by a school teacher on students in Narowal

ایک نیوز:حکومت پنجاب کے مارنہیں پیار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، نارووال میں ایک سکول ٹیچرنےطلبہ کو شدید تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔
نارووال ظفرروڈپرقصبہ دھبلی والا میں واقعہ معروف پرائیویٹ سکول کے درجن کے قریب طلبہ پرپرنسپل اوراساتذہ نےمبینہ بدترین تشددکیا، سکول پرنسپل عمرشیر، ٹیچر محمد طلحہ نے بچوں پرمبینہ تشدد کیا، سکول کے معصوم طلبہ پرشدیدکی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہو گئی،فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ اساتذہ چھڑی، ڈنڈے کے ساتھ طالب علموں کی پشت پربے دریغ مار کٹائی کررہے ہیں۔
پولیس کو درج ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی مار نہیں پیارکی کھلی خلاف ورزی ہے ،فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اساتذہ مارکٹائی کے بعد تھک کراپنے ساتھی استاد کوڈنڈا پکڑا دیتا ہے ۔
ٹیچرطالب علموں پربیمہانہ مبینہ تشدد کررہے ہیں اوربچے شدید تکلیف میں مارسے بچنے کی کوشش کرر ہے ہیں ،سوشل میڈیا پرفوٹیج وائرل ہونے پر محکمہ ایجوکیشن حرکت میں آگیا ،اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر  محمد زمان باجوہ کی مدعیت میں تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے1ٹیچرکو حراست میں لے لیااور دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔