ایک نیوز: سوڈان کےدارفور میں سعودی ہسپتال پرڈرون حملہ سے 70افرادہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے مغربی سوڈان کے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، ہسپتال پرکس گروپ نےحملہ کیا تاحال معلوم نہیں ہوسکا، سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ شہریوں کونشانہ بنانے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ سوڈانی فوج اپریل 2023 سے ریپڈ سپورٹ فورسز نامی مسلح گروپ کیخلاف جنگ لڑرہی ہے,مقامی انتظامیہ نے ہسپتال پر حملے میں باغی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں یہ واحد فعال ہسپتال تھا، جسے نشانہ بنایا گیا،دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔