ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید کو ریٹرننگ افسران نے تین حلقوں پر انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صنم جاوید کو ریٹرنگ افسران نے قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء کو این اے 119 سے ریکٹ، این اے 120 سے تصویر والا فریم انتخابی نشان کے طور پر الاٹ کیا گیا، جبکہ پی پی 150 سے انتخابی نشان تکیہ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ کس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔