الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور جرمانے

الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور جرمانے
کیپشن: الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور جرمانے

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور جرمانے جاری ہیں ،خیبرپختونخواہ میں کئی امیدواروں پر نوٹس اور جرمانے عائدکردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے  کارروائی کرتے ہوئے پی کے 15 لوئر دیر کے آزاد امیدوار ہمایوں خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ  پی کے 7 لوئر دیر کےآزاد امیدوار محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا  ۔چئیرمین ویلیج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے  کار روائی کرتے ہوئے حلقہ پی کے 79 پشاور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جلال خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ ،حلقہ پی کے 73 پشاور سے پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 5 ہزار روپے ،حلقہ پی کے 73 پشاور سے جے یو آئی ف کے امیدوار عبدالحسیب کو 5 ہزار روپے ، چئیرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی حاجی محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر دیر کی کار روائی چئیرمین ویلیج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے جرمانہ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم کی کار روائی پرحلقہ پی کے 95 کرم ، چئیرمین تحصیل کونسل سنٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ، پی کے 96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی کو 15 ہزار روپے جرمانہ ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع دادو کی کاروائی غلام فاطمہ الیاس کومل نے پی ایس 82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔