ایک نیوز :ووٹ کس پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کرنا ہے،معلومات کیلئے الیکشن کمیشن نے پیر سے8300پرایس ایم ایس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز پیر سے 8300پرایس ایم ایس بھیج کر اپنے پولنگ سٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔8300پرمیسج کرتے ہی ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی ووٹنگ کی تفصیلات شیئر کر دی جائیںگی۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لے کر آنا ہو گا۔ ووٹرز زائد المیعاد شناختی کارڈ یا نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں.