چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،صحافیوں سمیت65افراد کو نوٹسز جاری

Jan 27, 2024 | 13:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایف آئی اے نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے الزام میں سینئیر صحافیوں مطیع اللہ جان، سیرل المیڈا، صابر شاکر، شاہین صہبائی، عدیل راجہ، ثمر عباس، اسد طور، صدیق جان، اقرار الحسن، ملیحہ ہاشمی، جبران ناصر کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے کی جانب سے مہم میں ملوث ناموں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مختلف صحافیوں اور یوٹیوبرز کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ  سیرل الیمیڈا سمیت مختلف صحافیوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا گیا۔سیرل ایلمڈا کو 31 جنوری صبح 11 بجے ایف آئی اے آفس طلب کیا گیا۔

منفی مہم  کے الزام میں سینئیر صحافیوں مطیع اللہ جان، سیرل المیڈا، صابر شاکر، شاہین صہبائی، عدیل راجہ، ثمر عباس، اسد طور، صدیق جان، اقرار الحسن، ملیحہ ہاشمی، جبران ناصر کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزیدخبریں