پاکستانی شہریوں کےقتل میں بھارت ملوث،عوامی ردعمل آگیا

Jan 27, 2024 | 12:28 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے  کے انکشاف پر عوامی ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کے قتل میں ہندوستانی جاسوسوں کے ملوث ہونے کے بارے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان، انڈیا کابیڑا غرک کردے،ہندوستان کو پتا ہوناچاہیئے کہ پاکستان وہ قوم ہے جو مر جائے تو شہید اور بچ جائے تو غازی کہلاتی ہے،ہم خوش ہیں کہ ہماری فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہندوستان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ انڈیا کو چاہیئے کہ اپنے ملک کی حدود میں رہے اور دوسرے ممالک کے حالات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے توڑنے کی کوشش نہ کرے،ہمارا ایک سپاہی ہندوستان کے دس فوجیوں پر بھاری ہے،یہ ہمارے اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ انڈیا کے جاسوس نیٹ ورک کو توڑ رہے ہیں،ہماری فوج کبھی بھی انڈیا کو محاذ پہ یا کسی بھی اندرونی معاملے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ انڈیا کو پتا ہونا چاہیئے کہ ہم سو نہیں رہے اور آپ کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں،ہمیں اپنے انٹیلیجنس اداروں پہ فخر ہے،میں اپنی فوج کا بہت مشکور ہوں کیونکہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،انڈیا چاہے جتنی کوشش کرلے پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتا اور پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزیدخبریں