پاک فوج کےزیر اہتمام غذر میں موسم سرما کا سہ روزہ فیسٹیول

Jan 27, 2024 | 12:07 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاک فوج دفاع وطن اور دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے غزر کے علاقے گوپس میں سہ روزہ ونٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر کے علاقے گروپس میں تین روز جاری رہنے والے ونٹر فیسٹول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردن ایریاز اور سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی تھے۔سیاسی سماجی، مقامی اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے سکیٹنگاور آئس ہاکی کے مقابلوں کا لطف اٹھایا۔تین روزہ تقریب میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیااور لطف اندوز ہوئے۔

فیسٹول کی رنگا رنگ تقریب مشہور جھیل خلتی کے مقام پر منعقد کی گئی۔ونٹر فیسٹیول کا مقصد موسم سرما میں علاقے کی قدررت خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہوئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

فیسٹیول کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔سیاحوں اور شہریوں نے مقامی حکومت اور پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کے لئے ان اقدامات کو بھرپور سراہا۔

مزیدخبریں