بھسین میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیپشن: بھسین میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایک نیوز: دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔ایسا ہی ایک کیمپ لاہور کے نواحی علاقے میں لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی گاؤں بھسین میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، ڈینگی سے بچاؤ سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے۔

شہریوں نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔