فاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن کےزیراہتمام بارودی سرنگوں کےمتاثرین کےاعزاز میں تقریب

Jan 27, 2024 | 11:44 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے،اس جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش  کرنے والوں کے ساتھ ان لوگوں کی قربانیاں بھی شامل ہیں جو دہشت گردوں کی کارروائی میں ہمیشہ کے لئے جسمانی معذوری کا شکار ہوئے۔ ایسے ہی بہادر شہریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پشاور میں فاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام بارودی سرنگوں کے متاثرین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں فاٹا ڈس ایبل وئلفیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام بارودی سرنگوں سے متاثرین کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں پچاس سے ذیادہ متاثرہ افراد جس میں دس خواتین بھی شامل تھی نے شرکت کی۔کور کمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھےفاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن نے پاک فوج کے تعاون سے اب تک ایک ہزار تینتالیس متاثرین کی نہ صرف بحالی میں مدد کی بلکہ انکی فلاح وبہبود کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے۔

چئیرمین  فاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن عرفان اللہ جان نے پاک فوج کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔پاک فوج، فاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن کے ساتھ ملکر متاثرین کیلئے بایونک ارمز اور لیگز کی فراہمی کی متعدد کاوشوں پر مالی امداد اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔کور کمانڈر پشاور نے متاثرین میں مالی امداد کی مد میں نقدی اور لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔تقریب میں متاثرین کے لواحقین ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ 

عرفان اللہ جان ، چیرمین فاٹا ڈسایبل ویلفئیر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ میں مشکور ہوں پاک فوج کا کہ جب بھی ہمیں ضرورت پڑی تو پاک فوج نے لبیک کہا اور ہمارا ساتھ دیا۔

ڈاکٹر انیلا درانی ، سیکرٹری سپشل ایجوکیشن خیبرپختونخوا  کا کہنا ہے کہ آج کی تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہیں حکومت خیبر پختونخوا اور پاک فوج قبائلی اضلاع میں دہشت گردی اور بارودی سرنگوں سے متاثرین کے فلاح و بہبود کیلۓ کوشاں ہے ۔ 

متاثرہ شخص ناظم اللہ، جنوبی وزیرستان کا کہنا ہے کہ “میں پاک فوج اورفاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن کا شکرگزار ہوں انہوں  نے  ہمارے ساتھ تعاون کیا” ۔

نتاشا سمن ، لیگل ایڈوائزرفاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ”پاک فوج کی جانب سے فاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن کو امداد نہ صرف متاثرہ فرد بلکہ انکے لواحقین تک فائدہ پہنچتا ہے  “۔

مزیدخبریں