الیکشن پر اثراندازہونے کیلئےپی ٹی آئی سپورٹرکی جانب سےبڑی رقم پاکستان منتقل کرنےکاانکشاف

Jan 27, 2024 | 11:32 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بیرون ملک میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں،حامیوں اور سہولت کاروں نے مبینہ طور پر عام انتخابات میں امیدواروں کی خرید و فروخت کیلئےبڑی رقم پاکستان منتقل کردی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنان کی جانب سے پاکستان میں مقیم کارکنوں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی گئی ہے جس کا مقصد عام انتخابات پر اثر انداز ہونا اور مبینہ طور پر مخالف امیدواروں کو خرید کر اپنے امیدوار کی فتح کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے سہولت کاروں کیخلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر تفصیلات حاصل کر کے ایسے تمام افراد کی فہرستیں تیار کرلیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملوث افراد کیخلاف بڑٰی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں