اے این ایف کی منشیات اسمگلروں کےخلاف کارروائیاں،14 ملزمان  گرفتار

 اے این ایف کی منشیات اسمگلروں کےخلاف کارروائیاں،14 ملزمان  گرفتار
کیپشن: اے این ایف کی منشیات اسمگلروں کےخلاف کارروائیاں،14 ملزمان  گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،مختلف کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان  کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں  برطانیہ سے بھیجے گئے 5 پارسلز سے 145 گرام ویڈ اور 47 گرام آئل برآمد کیا گیا ہے۔کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب سے 54 کلو ، مظفر گڑھ میں ملزم سے 20 کلو ، کوہاٹ میں محمد زئی گاؤں کے قریب 18 کلو ، برہان انٹرچینج اٹک کے قریب ملزم سے 10 کلو ، حیات آباد پشاور کے قریب ملزم سے 4 کلو ، اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ حب میں ملزم سے 12 کلو چرس اور 4 کلو، زیرو لائن طورخم سے 630 گرام آئس برآمد کی گئی ہے جبکہ چمکنی جی ٹی روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف  حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج  کیے جائیں گئے۔