توہین الیکشن کمیشن:عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Jan 27, 2024 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔

تفصیلات کے مطا بق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی دلائل طلب کررکھے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل روکنے اور توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔

مزیدخبریں